ضلع بدین میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم کے دوران خواتین نے شکایت کی ہے۔
مستحق خواتین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کی فرنچائز کے ذریعے فی کس 9 ہزار روپے دیے جارہے ہیں جبکہ رقم کی ادائیگی کے عوض 5 سے 6 سو روپے مانگے جارہے ہیں۔
مستحق خواتین نے شکایت کی ہے کہ کمیشن نہ دینے والوں کو گھنٹوں انتظار کروایا جارہاہے، پہلےرقم اے ٹی ایم میں آتی تھی، اب فرنچائز کے ذریعے دیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب فرنچائز عملے نے کمیشن لینے کی تردید کی ہے اور مستحقین کو انتظار کرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مستحقین کی تعداد زیادہ ہے اس لیے تاخیر ہورہی ہے۔