پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کی ناقص کارکردگی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے تباہ کرنیوالے شیخ رشید اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپا سکتے۔
انہوں نےکہا کہ شیخ رشید بتائیں کہ ریلوےکی تباہی کیسے ہوئی، آئے روز ٹرین حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور انہیں سرخیوں میں جگہ بنانے کی فکر ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شیخ رشید سیاست دانوں کی کردارکشی بند کریں، شہید بھٹو پاکستان میں مزاحمت کا استعارہ ہیں، شہید بھٹو پر انگلی اٹھانے سے پہلے شیخ رشید اپنا کردار دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں شارٹ کٹ سیاست کی بدنما علامت ہیں، شیخ رشید عمران خان کے ترجمان بننے کے بجائے انہیں سامنے لائیں۔
انہو ں نے کہا کہ عوام عمران خان سے ان کے جھوٹے دعوؤں کا حساب لینا چاہتےہیں۔