وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید ناپسندیدہ شخصیت میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے آنے کے بعد سے ریلوے میں بہت سے حادثات ہوئے ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں جو بھی مسئلے اٹھے ہیں وہ واٹر بورڈ کے ہیں، یہاں بہت سی پانی کی پائپ لائن 70 سال پرانی ہی۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ پانی کی کمی کوکم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے2 3 منصوبے شروع کرنے کو کہا ہے، طارق روڈ ، شہید ملت روڈ اور دیگر علاقوں میں بڑے ترقیاتی کام کراچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے900 سے زائد غیرقانونی تجاوزات ہٹائی ہیں، غیرضروری چارجڈ پارکنگ ختم کی ہیں۔