امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے پاکستان میں ناجائز کام کے لیے رشوت دی جاتی تھی، نئے پاکستان میں جائز کام کے لیے بھی رشوت طلب کی جاتی ہے، رشوت کے ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔
مردان میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام وعدے ڈھونگ ثابت ہوئے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں گندی زبان کا استعمال معمول بن چکا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دی جاتی ہیں۔
امیر جما عت اسلا می نے مزید کہا کہ وہ طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔