تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستان میں آنے والے مسافروں کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران سے مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے 510 زائرین کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ رکھا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی پاکستان ہاؤس میں تعداد 696 ہوگئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے710 مسافروں کی بارڈر پراسکریننگ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ۔