• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا پولیس نے شہریوں میں مفت وائر لاک تقسیم کئے

سرگودھا پولیس نے شہریوں کو مفت وائر لا ک تقسیم کرنا شروع کر دیا


سرگودھا میں موٹر سائیکل چور ی کے واقعات میں اضافے پر پولیس نے چوروں کو پکڑ نے کی بجائے موٹر سائیکل چور ی کے واقعات کے تدارک کے لیے شہریوں کو مفت وائرلا ک تقسیم کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

یونیورسٹی روڈ پر واقع کلب چو ک میں ٹریفک پولیس کے زیر اہتما م لگائے گئے کیمپ میں شہریوں کو مفت وائر لا ک تقسیم کئے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر عمار ہ اطہر کے مطابق موٹر سائیکل چور ی کے زیا د ہ تر واقعات مالکا ن کی غفلت کے باعث پیش آتے ہیں، موٹر سائیکل مالکان اگر بازاروں اور پارکنگ کے دوران وائر لا ک لگائیں تو اس سے چوری کے واقعات میں کمی آ سکتی ہے۔

اس موقع پر ایک ہزار سے زائد شہریوں میں وائر لا ک مفت تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری ایک لا کھ روپے کا موٹر سائیکل خر ید کر 200 کا وائر لا ک نہیں خر ید تے۔

تازہ ترین