• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کا سندھ حکومت پر کراچی کو 100 ارب روپے نہ دینے کا الزام

اسد عمر کا سندھ حکومت پر کراچی کو 100 ارب روپے نہ دینے کا الزام


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت پر کراچی کو ایک کھرب روپے فنڈ نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کا 100 ارب روپے سے زائد روک کر بیٹھی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ کراچی کو اس کا حق ضرور دیں۔

تازہ ترین