لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ خواتین کےحقوق کے تحفظ کے لیے یکم سے 20مارچ تک ملک بھر میں خصوصی مہم چلائی جائےگی۔نام نہادمہذب مغربی دنیامیں عورت کوآمدن کاذریعہ بنایاگیاہے، پاکستانی عورت ملک میں مغربی کلچرنہیں ، اسلام کی پاکیزہ تہذیب چاہتی ہے تاکہ ملک کو اس کی اساس اورنظریےکےمطابق اسلام کاگہوارہ بنایاجاسکے۔نام نہادمہذب مغربی دنیا میں عورت کو آمدن کا ذریعہ بنالیا گیاہے ۔ ملک میں خواتین کا استحصال ہورہاہے ۔ بوڑھے ماں باپ کو اولڈ ہومز میں چھوڑآتے ہیں جبکہ اسلام ماں کو اتنا اعلیٰ و ارفع مقام بخشاہے کہ اسے قدموں میں جنت رکھ دی ہے ۔ جماعت اسلامی عورت کے بارے میں جاہلانہ رسوم و رواج کے خاتمہ اور انہیں وراثت میں حق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ضلع میں بچیوں کے لیے یونیورسٹی بنے اور ان کےلیےکھیلوں کاباپردہ انتظام ہوتاکہ وہ بھی ڈاکٹراورانجینئرزبنیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں 8 مارچ ، عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ خواتین کانفرنس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔