• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت عوقت مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے،سیدناصرحسین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیربرائے اطلاعات،بلدیات،ہاؤنسگ ٹاؤن پلاننگ،مذہبی امور،جنگلات وجنگلی حیات سیدناصرحسین شاہ نےکہاہےکہ سندھ حکومت خواتین کےعالمی دن کےحوالےسےمنعقد ہونےوالی عورت مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔خواتین کےعالمی دن کی مناسبت سے عورت مارچ کاانعقادخوش آئندہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عورتوں کےحقوق کی پاسداری کےلئےنہ صرف جدوجہد کی بلکہ اس بات کویقینی بنایاہے کہ عورتوں کے حقوق کوپامال نہ کیاجاسکے۔اتوارکےروزاپنےایک بیان میں سیدناصرحسین شاہ نےکہاکہ8 مارچ کادن عورتوں کےحقوق اجاگرکرنےکےحوالےسےمختص ہے۔اوراس دن خواتین کو ان کی سیاسی،سماجی،فلاحی جدوجہدپرخراج عقیدت اورخراج تحسین پیش کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی قربانیوں اورجدوجہدکےحوالےسےپاکستان پیپلزپارٹی سرفہرست ہے،سیدناصرحسین شاہ نےکہاکہ مسلم امہ میں پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹوکاتعلق پاکستان پیپلزپارٹی سےہی تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کےحقوق کاتحفظ یقینی بنانےکےلئےہمیشہ پرعزم رہی ہے۔
تازہ ترین