• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ راولپنڈی میں گروپ بندی ، یوتھ ونگ کی تنظیم نوپرعدم اعتماد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) 2018کے الیکشن میں راولپنڈی اسلام آبادسے بری طرح ناکام ہو نیوالی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقا می قیادت میں گروپ بندی ختم ہو نے کی بجا ئے سلسلہ ذیلی تنظیموں تک پہنچ گیا ہے جس کے اثرات مستقبل قریب میں ہو نیوالے بلدیا تی انتخا بات میں یقیناً نظر آ ئینگے ، مسلم لیگ یو تھ ونگ نے پنجاب میں تنظیم نو کا آغا کیا ہوا ہے ،سابق پارلیما نی سیکر ٹر ی چوہدری سرفراز افضل یو تھ ونگ پنجا ب کے نئے سیکر ٹر ی جنرل کی حیثیت سے تنظیم نو کا کام کر رہے ہیں، راولپنڈی میں کی گئی تنظیم نو پر سٹی کے سابق صدر تنویر اختر شیخ ، سیکرٹری جنرل نذیر کاشمیری،سینئر نائب صدر چوہدری عمیر ، سیکرٹری اطلاعات شاہد عمران بٹ،ثاقب ظفر،چوہدری عاصم،شیخ اسد،بشارت چوہدری،ہمایوں میر اور ملک آصف نے مشترکہ بیان میں عدم اعتمادکا اظہار کر دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے جو ما ضی میں (ن) لیگ کے مخالفین کو سپو رٹ کر تے رہے ہیں ،تنظیم نو میں را جہ رستم کو چیئر مین ،عا طف شاہ کو صدر ،راجہ اویس ،رمیز کیا نی ،نا صر پرویز اور منا قریشی کو نامزد کیا گیا ہے ،نذیر کشمیر ی ،چو ہدری عاصم اور شیخ اسد نے نامزدگی کے باوجود عدم عتماد کیا ہے ،یوتھ ونگ پنجاب کے سیکر ٹر ی جنرل چوہدری سرفراز افضل کا دعویٰ ہے کہ تنظیم نو کو اعلیٰ قیا دت ،مر کزی صدر کیپٹن (ر) صفدر اوررا نا ثنا ء اللہ کی مکمل سر پرستی حا صل ہے ۔
تازہ ترین