• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا  


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کےحوالے سے متاثرہ شہری نے بحری جہاز ہرکولیس کے عملے کے خلاف مقدمہ کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ16 فروری کو کام پر تھا کہ گھر سے کال آئی والدہ کی طبعیت خراب ہے انہیں سانس کا مسئلہ ہے ، امی کو نجی اسپتال لے کر گیا وہاں اور بھی لوگ یہی شکایت لے کر آئے تھے،ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے،چند دن بعد علم میں آیا کہ کیماڑی میں آنے والے جہاز ہرکولیس کے عملے کی غفلت سے زہریلی گیس خارج ہوئی لہذا غفلت برتنے پر بحری جہاز کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے جیکسن تھانے کے ایس ایچ او سے 7 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین