کورونا وائرس سے امریکا میں ابتک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔ ایسے میں وائرس کو قابو کرنے کے لئے امریکی حکام کوششوں میں مصروف ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر کی فارماسیوٹیکل اور بائیوٹیک کمپنیوں کے سربراہوں سے میٹنگ ہوئی جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور ویکسین سے متعلق غور کیا گیا۔ اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سےنمٹنے کے امریکی ماہر ڈاکٹر ٹونی سےالجھ پڑے۔
ڈاکٹر ٹونی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکیسن بنانے میں ایک سال لگے گا جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ویکسین چند ماہ میں چاہیے۔