راولپنڈی پولیس نے بچے سے زیادتی اور اس کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق ملزم کو تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سی پی او احسن یونس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم بھی کم عمر ہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایک نہیں دو بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا۔