جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے مزدوروں، کسانوں اور عام آدمی کو پریشان کر رکھا ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کم ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تمام سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے لیکن ہماری حکومت نے صرف پانچ تا سات روپے فی لیٹر کم کیے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ خواتین کو آفسز اور کام کرنے کی جگہوں پر مکمل تحفظ ملنا چاہیے، جماعت اسلامی خواتین کے عالمی دن پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں خواتین مارچ کریگی۔