کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈر یشن نے آ سٹریلیا اور کینیڈا کے دباؤ پر اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ ستمبر تک ملتوی کیا گیا ہے۔ ملائیشیا میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم ان دونوں ملکوں نے اپنے کھلاڑیوں کی صحت کو لاحق خطرات کے باعث منتظمین سے ایونٹ کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس سے دنیا بھر میں تشویش ہے، اس دبائو کے بعد منتظمین نے ایونٹ کوستمبر تک ملتوی کردیا اب یہ مقابلے 24 ستمبر سے2 اکتوبر تک ملائیشیا میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے التواء کے بعدپاکستان ہاکی فیڈریشن نے پانچ مارچ سےقومی ہاکی کیمپ کے دوسرے مرحلے کومنسوخ کردیا ہے۔