وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ جامعات میں ریسرچ کا محور پاکستان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔
نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اعلیٰ تعلیمی ترقیاتی بجٹ میں دو گنا اضافہ کیا ہے، ہمیں اپنے ملکی اداروں کو بہتر مواقع دینا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم آج اپنے مستقبل پر خرچ نہیں کریں گے تو نقصان ہوگا، ایچ ای سی نے معاشی بحران کے باوجود ہائر ایجوکیشن بجٹ دو گنا بڑھایا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی کے اہداف زیادہ واضح بنائیں گے۔