• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س:سر،میرے فرسٹ ائر پری میڈیکل گروپ میں 440نمبر ہیں میرا رجحان آئی ٹی کی طرف ہے ، میں اس میں داخلہ لینا چاہتا ہوں براہ مہربانی مجھے اس کاا سکوپ بتا دیں اور پاکستان میں کونسی بہترین آئی ٹی یونیورسٹیاں ہیں جن میں پریکٹیکل کام اچھا ہوتاہے؟ (انیق علی۔ کراچی)
ج:انیق صاحب،آئی ٹی ایک بہت وسیع شعبہ ہے جس میں بہت سے نئے اور ابھرتے ہوئے Sub-Specialism مارکیٹ میں موجود ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کے اندر بہت سے Professions کو متوجہ کرتے ہیںجن میںCyber Security, Digital & Forensic IT, Internet and Financial Securityوغیرہشامل ہیں۔بہر حال آپ کو پہلے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن مکمل کرنی چاہئے جو کہ BS Software Engineering یا Information Systemsوغیرہ میں سے کسی ایک کو آپ اپنی پسند کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد میں آپ کو مندرجہ بالامیں سے کسی بھی شعبے میں MScکرنے کا مشورہ دوں گا جو آپ پاکستان یا بیرون ملک سے کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ پھر آپ ا س قا بل ہوجائینگے کہ اپنے کیرئر کو آگے بڑھا سکیں ۔
س :میں نے ایگریکلچرل انجینئرنگ 2.9CGPAکیساتھ پاس کر لی ہے ۔میں CSSاور مزید تعلیم بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں آپ میری اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں کہ میں MScمیں کس شعبے کا انتخاب کرئوں جس میں میرے بیرون ملک سے اسکالرشپ پر PhDکرنے کے مواقع بھی موجود ہوں ۔ ابھی مجھے یہ بتا دیں کہ مجھے CSSکے حوالے سے کیا کرنا چاہئے؟ (کبیر فضل۔ فیصل آباد)
ج:ڈئیر کبیر، ایگریکلچرل سائنس میں انجینئرنگ کرنے کے بعد میرا مشورہ یہ ہے کہ فی الحال آپ اسی فیلڈ میںمزید تجربہ حاصل کریں ۔ اسی دوران Post graduate courseکسی موزوںSpecializationمیں کریں یا PhDکیلئے ریسرچ کے شعبہ کا انتخاب کریں ۔ PhDکرنے کیلئے بہت سے ممالک اسکارلر شپ آفر کرتے ہیں۔فی الحال میں یہ نہیں جانتا کہ آپ CSS کیوں کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کوکم از کم گریجویشن کرنا ہوگی۔ CSSکرنے کیلئے آپ کسی بھی اکیڈمی سے تیاری کر کے امتحان دے سکتے ہیں اگر آپ تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں۔
س:عابدی صاحب، مجھے اپنے تعلیمی کیرئر کے بارے آپ کامشور ہ درکار ہے ۔ میں نے ابھی 3.3CGPAکے ساتھ فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی سے Defence and Diplomatic studies میں BS (hons)مکمل کیا ہے( جوانٹر نیشنل ریلیشن کی برانچ ہے)۔ چھٹے سمسٹر میں میری شادی ہوگئی اور میری سسرال انگلینڈ میںہے جس کی وجہ سے مجھے بھی اب بیرون ملک جانا ہے۔میں اپنی تعلیم انگلینڈ میں بھی جاری رکھنا چاہتی ہوں جس کیلئے مجھے مضمون اور شعبے کے انتخاب میں آپ کی رائے چاہئے جوانگلینڈ کے حساب سے میرے تعلیمی کیرئر کیلئے نہائیت موزوں ہو۔ (سمیرا گلزار حسین ۔اسلام آباد)
ج:ڈئیر سمیرا، Defence and Diplomatic studiesایک وسیع شعبہ ہے اور ہاں یہ درست ہے کہ یہ انٹرنیشنل ریلیشن میں آتا ہے اور اس میں بھی آگے بہت اسکوپ موجود ہے ۔جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ مستقل طور پر انگلیند شفٹ ہو رہی ہیں تو میرا آپ کو یہ مشورہ ہے کہ آپ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کرنے سے پہلے اپنے متعقلہ شعبے میںتحقیق اور مواقع تلاش کریں مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ میں اس شعبے سے متعلق بہترین ایکڈمک اسٹرکچر موجود ہے اور آپ کو بہت ساری یونیورسٹی ملیں گی جو آپ کی فیلڈ کے کورسزکرواتی ہیںاور اس میں سے آپ اپنے لئے موزوں کورس کاانتخاب کر سکتی ہیں ۔ میں آپ کے تعلیمی کیریئر میں کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
س:جناب عابدی سر، میں نے فورمین کرسچن کالج لاہور سے بائیوٹیکنالوجی میں Bs (hons)مکمل کیا ہے میرا CGPA 2.76اور 83%نمبر ہیں۔ مستقبل میں تعلیمی کیرئر کیلئے میری پہلی ترجیح جرمنی ہے ۔ کیا مجھے جرمنی میں ماسٹر ز میں داخلہ مل سکتا ہے ؟براہ مہربانی مجھے بائیوٹیکنالوجی میں بہترینSpecialization کا مشورہ دیں جو میرے لئے موزوں ہو۔ میرا رجحان ان شعبوں کی طرف ہے ۔ Oncology (cancer), Stem cells, Immunology, Enzyme and food, and Medical biotechnology. میں نے ابھی IELTSنہیں کیا۔ میں جرمنی میں داخلے کی تمام شرائط جاننا چاہتا ہوں اور مجھے جرمنی میں کسی اچھی یونیورسٹی کا نام بھی بتادیں۔ (حسنین سلیم۔لاہور)
ج:حسنین، بائیوٹیکنالوجی ایک اہم مضمون ہے جس میں ریسرچ کے حوالے سے بہترین مواقع موجود ہیں۔میں آپ کو Stem cells technology, Immunology, and Virology پہلےان تین شعبوں بارے تحقیق کرنے کی تجویز دوں گا ۔ جرمنی میں اس سے متعلق بہترین مواقع اور اس کے ساتھ تحقیق،اسکارلرشپ اور رہنمائی موجود ہے۔جرمنی کا انتخاب کرتے ہوئے مجھے ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ آپ کامیاب نہ ہوں ۔میرا مشورہ ہے کہ آپ IELTS کریںجس کا اسکور کم از کم 6.5ہو ، کیونکہ اب یہ جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے والے ہر ایک کیلئے لازمی کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین