• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے لندن میں نوازشریف کا علاج نہ کرانے کا الزام مسترد کردیا

ن لیگ نے لندن میں نوازشریف کا علاج نہ کرانے کا الزام مسترد کردیا


مسلم لیگ ن نے لندن میں نوازشریف کا علاج نہ کرانے کا الزام مسترد کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے لندن کے پانچ اسپتالوں سے علاج کرایا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے نواز شریف کے علا ج کرنے والے لندن کے اسپتالوں کے نام بھی گنوا دیے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں دیا، فیصل جاوید

مصدق ملک نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے دو ڈاکٹرز نے بھی لندن آکر نوازشریف کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کے بارے میں غلط بیانی کر رہی ہے، نوازشریف کا میڈیکل بورڈ حکومت نے بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی قانون دان نے خط کو بے معنی قرار دے دیا

مصدق ملک نے کہا کہ ن لیگ کے قائد کی صحت کو دیکھتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ انہیں باہر جانا چاہیے، جبکہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ بھی وفاقی کابینہ نے کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف سرجری سے پہلے اپنی بیٹی سے ملنا چاہتے ہیں،لندن سے تصدیق شدہ نواز شریف کی چار سے پانچ میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو جمع کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے۔ حکومت سے ملک نہیں چلایا جاتا تو جنہیں چلانا آتا ہے ان کے حوالے کر دیں۔

تازہ ترین