پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ نے محکمہ صحت ملازمین کی بحالی سے متعلق عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر صوابی اورمردان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایچ پی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیااور انہیں ذاتی طور پرآج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیایہ احکامات جسٹس قیصر رشید اورجسٹس اعجازانورپر مشتمل دورکنی بنچ نے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر توہین عدالت کی درخواست پرجاری کیے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو محکمہ صحت کے پروجیکٹس کی تکمیل پر نکال دیا گیا تھا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا کہ متعلقہ پروجیکٹ تاحال جاری ہے اور انکے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ ہائی کورٹ نے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا تھاتاہم متعلقہ حکام کیجانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے دورکنی بنچ نے ڈی ایچ اومردان اور نوشہرہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا کہ کیوں نہ انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے عدالت نے آج متعلقہ افسران کوان ملازمین کے بحالی آرڈرز سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔