• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: اٹلی میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم آنے پر پابندی

اٹلی نے چیمپئنز لیگ فٹبال سمیت ملک میں ہونے والے کھیلوں کے تمام بڑے مقابلوں میں شائقین کے اسٹیڈیم آنے پر پابندی لگا دی۔ کورونا وائرس کے باعث ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ماہ تک اسپورٹس مقابلے شائقین کے بغیر کروائے جائیں۔

اطالوی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہونے والا 6 ملکی رگبی ٹورنامنٹ اور 17 مارچ کو ہونے والا چیمپئنز لیگ فٹبال میچ سمیت تمام چھوٹے بڑے مقابلوں میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے سے روک دیا ہے۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شائقین کے بغیر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 107 افراد جان سے گئے۔

دوسری جانب جاپانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جولائی اگست میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے میلے ٹوکیو اولمپکس کی تیاریاں جاری ہیں اور ایونٹ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھی واضح کر دیا ہے کہ اجلاس میں ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی یا منسوخ کرنے کا کوئی ذکر ہی نہیں ہوا۔

تازہ ترین