پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو میں پانچ میچز کھیل کر ملتان سلطان 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سات میچز میں سات پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل میں دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں، ٹیمیں جیت بھی رہی ہیں اور ہار بھی رہی ہیں لیکن اب تک نہ تو چار میچز جیتنے والی ملتان سلطان پلے آف مرحلے میں پہنچی ہے اور نہ چار میچز میں شکست سےدوچار ہونے والی لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوئی ہے۔ ٹائٹل کےلیے سب کی امیدیں برقرار ہیں۔
ملتان سلطان نے 5 میچز کھیلے، 4 جیتے اور ایک میچ میں اُسے شکست ہوئی، یوں اس کے 8 پوائنٹس ہیں اور وہ پہلی پوزیشن ہے۔
اسلام آباد نے سات میچز میں سے تین جیتے، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، یوں اُس کے سات پوائنٹس ہیں۔
کراچی کنگز نے 5 میچز کھیلے، تین جیتے اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یوں وہ چھ پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہے۔
کوئٹہ کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس اور پشاور کے چھ میچز میں پانچ پوائنٹس ہیں، جبکہ لاہور قلندرز نے پانچ میچز میں اب تک صرف دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔