وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے چھٹے کیس کی تصدیق کردی ہے۔
ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے، جس کی حالت مستحکم ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 69 سالہ شخص 25 فروری کو ایران سے واپس آیا تھا، جس کی مانیٹرنگ کی جارہی تھی اور وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اُس کا ٹیسٹ کیا تھا۔
اس تازہ اضافے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ اقراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 کیسز میں دو کا تعلق کراچی، دو کا وفاق اور ایک کا تعلق گلگت سے تھا۔