اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں فرانسیسی سفیر سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کے لیے اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہشمند ہے۔
اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان سے اقتصادی شعبے میں تعاون مزید مستحکم کریں گے۔
شہر لاہور سے متعلق فرانسیسی سفیر نے کہا کہ اولڈ سٹی اتھارٹی کے قیام سے لاہور کی تاریخی حیثیت کے تحفظ اور ترویج میں مدد ملی ہے۔