• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا خوف، بھارتی وزیراعظم کا دورہ برسلز منسوخ

کورونا وائرس کے خوف سے بھارتی وزیراعظم مودی نے برسلز کا دورہ منسوخ کردیا ہے، بھارتی وزیراعظم کو بھارت یورپی یونین اجلاس کے لیے رواں ماہ برسلز جانا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے بیلجیئم میں 10 کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد اپنا دورہ ملتوی کیا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی کے دورہ برسلز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، ماہرین صحت نے کورونا وائرس کی وجہ سے سفر کرنے میں احتیاط کی ہدایات دی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں طرف کے منتظمین نے اجلاس ملتوی کر کے دوسری مناسب تاریخ طے کرنے پر اتفاق کیا ہے، بھارت یورپی یونین اجلاس 13 مارچ کو برسلز میں ہونا تھا۔

تازہ ترین