مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما چوہدری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ پنجاب میں آرمی ایکشن درست اقدام ہے ،حکمران خود کچھ کرتے نہیں ،فوج کچھ کرے تو آپریشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو میںق لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب کی موجودہ صورتحال8 سالہ بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے ، عوام کی سیکورٹی موجودہ حکمرانوں کی ترجیح نہیں ، نیشنل ایکشن پلان پر ایک د ن بھی نیک نیتی سے عمل نہیں کیا گیا۔
ان کاکہنا تھا کہ کئی دن پہلےدہشت گردی کی اطلاع ملنے کے باوجود گلشن اقبال پارک میں سیکیورٹی کےموثر اقدامات نہ کیے گئے ،سانحے کے زخمیوں کو بھی سہولتیں نہیں مل رہیں ،کئی مریض فرش پر پڑے دم توڑ رہے ہیں۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ امن کیلئے معاشرتی مسائل کا خاتمہ ضروری ہے ، ان کے دور میں سزا اور انصاف کی بلاامتیاز فراہمی کے ساتھ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کیے گئے ۔