امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سربراہان مملکت کے نام خط میں سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے لیے قید خانہ بنتا جارہا ہے، وہاں کی فاشسٹ حکومت اقلیتوں کے خلاف منظم کارروائی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے عورت کو عزت، وقار اور احترام کا مقام دیا ہے، مغرب میں خاندانی نظام کے ٹوٹنے کی سب سے زیادہ سزا عورت کو ملی ہے۔ جماعت اسلامی 7 اور 8 مارچ کو بڑے شہروں میں خواتین مارچ کرے گی۔