پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، صوبے بھر میں گزشتہ 15 روز کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے 3 ہزار 663 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض نشتر اسپتال ملتان، ایک علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ، ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو سرگودھا میں زیرنگرانی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 59 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 مریضوں کو فوری کلیئر قرار دے دیا گیا جبکہ 44 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دیا گیا، 5 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔
ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک کورونا کا کوئی کنفرم مریض سامنے نہیں آیا۔