• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بلین سے زائد اینڈرائیڈ ڈایوائسز کو ہیکنگ کے خدشات، وچ

لندن (پی اے) واچ ڈاگ وچ؟ نے کہا ہے کہ ایک بلین سے زائداینڈرائڈ ڈایوائسز کو ہیکنگ کے خدشات لاحق ہیں، کیونکہ انہیں سیکورٹی اپ ڈیٹس کے ذریعے تحفط فراہم نہیں کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں اینڈرائڈ استعمال کرنے والوں کو ڈیٹا کی چوری، تاوان کے مطالبات اور سسٹمز کو نقصان پہنچانے يا غير فعال کرنے کے لئے بنائے گئے سافٹ ويئر حملوں کے خطرات ہیں۔ وچ کے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ 2012 اور اس سے پہلے جاری ہونے والے اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والوں کو بالخصوص زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ وچ؟ کا کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے جبکہ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی فرم کی جانب سے بی بی سی کی تبصرے کیلئے درخواست کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ گوگل کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں اینڈرائڈ استعمال کرنے والے 42.1 فیصد صارفین کے فونز 6.0 یا اس سے بھی نچلے ورژن کے آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں۔ اینڈرائڈ سیکورٹی بلیٹن کے مطابق 2019 میں 7.0 سے نچلے ورژن کیلئے کوئی سیکورٹی پیچز جاری نہیں کئے گئے۔ اعدادوشمار کی روشنی میں وچ؟ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اینڈرائڈ استعمال کرنے والے ہر پانچ میں سے دو صارفین کو سیکورٹی اپ ڈیٹس نہیں مل رہے۔ وچ کی جانب سے پانچ فونز کو ٹیسٹ کیا گیا، جن میں موٹرولا ایکس، سام سنگ گلیکسی اے 5، سونی ایکسپریا زیڈ 2، ایل جی/گوگل نیکسس 5 اور سام سنگ گلیکسی ایس 6 شامل ہیں۔ وچ نے اینٹی وائرس لیب اے پی کمپیریٹیوز سے کہا کہ وہ سسٹمز کو نقصان پہنچانے يا غير فعال کرنے کے لئے بنائے گئے سافٹ ويئرز کے ذریعے ان فونز کو انفیکٹ کر دے۔ اینٹی وائرس لیب نے کامیابی کے ساتھ تمام موبائل فونز میں متعدد انفیکشنز پیدا کر دیئے۔
تازہ ترین