• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،بینظیر قتل کیس،پرویز مشرف و دیگر آئندہ سماعت پر طلب

راولپنڈی (صباح نیوز/آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی پنڈی بنچ میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل اسپیشل ڈویژن بنچ نے ملزمان کی بریت کے خلاف سابق صدر آصف زرداری اور حکومت کی اپیلوں کی سماعت کی۔
تازہ ترین