اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس کے افسران کا ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے پہلے اصلاحی خطابات کا سلسلہ جاری، راولپنڈی پولیس کے افسران نے عدل وانصاف کے حوالے سے مساجد میں اصلاحی خطبات دئیے، آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی کے پولیس افسران نے ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے قبل اصلاحی خطابات کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے عدل وانصاف کے متعلق اصلاحی خطابات دیئے،خطاب میں افسران نے کہا کہ عد ل کے معنی ہیں کہ حقدار کو اسکا حق ادا کرنا، اسلام میں عدل وانصاف پر بہت زور دیاگیاہے،پولیس کاکام بھی معاشرے میں عدل وانصاف قائم کرنااورتمام معاملات میں عدل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑناہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ "اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو۔ اللہ تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے، بیشک اللہ سنتا اور دیکھتا ہے، عد ل کرتے وقت اپنا قریب ترین عزیز یا رشتے دار بھی ہو تو رشتوں کی پروا کیے بغیر عدل کے تقاجوں کو پورا کیا جائے اور ہر طرح کے تعلق م، سفارش یا رشوت وغیرہ کو ٹھکرا دیا جائے تاکہ عدل کا قائم کیا جا سکے، اگرکوئی بھی شخص عدل وانصاف کے اصولوں پر مبنی فیصلہ کرتاہے،تووہ اللہ کی محبت،رضااورانعاما ت کامستحق قرار پاتاہے،پولیس افسران نے خطاب کے دوران قرآن و حدیث کے حوالہ جات بھی دئیے جن سے عدل و انصاف کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے،اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ معاشرے کی ترقی اور انصاف کی فراہمی کیلئے عدل و انصاف سے کام لیا جائے۔