امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اہم تجاویز دے دی۔
کراچی میں جماعت اسلامی نے خواتین کانفرنس بعنوان ’قوموں کی عزت ہم سے ہے‘ کا اہتمام کیا۔
تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہن کو وراثت اور بیوی کو مہر نہ دینے والوں کو الیکشن لڑنے سے روکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امیدوار کی بہن وراثت ملنے کا سرٹیفکیٹ نہ دے الیکشن کمیشن اس کے کاغذات نامزدگی قبول نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام کے سوا کسی تہذیب نے عورت کو عزت نہیں دی
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ مغرب زدہ لوگوں پر بات کرنے کی ضرورت نہیں، ان کی تعداد بہت ہی تھوڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مغربی ایجنڈا تھوپنے کی کوشش کرنے والے اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت امریکا میں قید پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو رہا کرا کر وطن واپس لائے۔