لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواتین میرے نزدیک ایشو نہیں، بلاول انکے زیادہ بہتر ترجمان ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں ’’ میری بیماری میری مرضی ‘‘ بلاول جتنا مرضی زور لگائے پنجاب مردوں کا علاقہ ہے کامیاب نہیں ہوگا یہاں انکی دال نہیں گل سکتی انہوں نے کہا کہ ان ہائوس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان اسی ماہ چینی اور آٹا مافیا کو شکنجے میں لیں گے اور معیشت کےحوالےسے اچھا اور مثبت اعلان کریں گے،انہوں نے کہا عمران خان اب ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے جنہوں نے چینی آٹا بحران پیدا کیا، ریلوے میں 10ہزار نوجوانوں کونوکریاں دی جائیں گی، ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا نیب آرڈینس پیپلز پار ٹی اور (ن )لیگ کا ملکر بنانا درست نہیں نیب کے دانت اور شکنجے مضبوط ہونے چاہیں جو نیب کے شکنجے میں آئے وہ چوٹھنا نہیں چاہئے۔میری لئے عورت سیریس ایشو نہیں عورت کے حقوق پر بلاول درست ترجمانی کرے گا۔میں شہباز شریف کا دوست ہوں اس نے کہا کہ’’ میری بیماری میری مرضی ‘‘شکر کریں میری اسمبلی میں ایک سیٹ ہے اگر دو ہوتی تو دنیا کو چکر دے دیتا۔