• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے خواتین کے حقوق واضح کیے ہیں ، شاہ محمود

اسلام نے خواتین کے حقوق واضح کیے ہیں ، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کے حقوق واضح کئے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ ہمارا آئین خواتین سے امتیازی سلوک برتنے کے حق میں نہیں، ہمیں اپنے اقدار، آئین اور قانون کو سامنے رکھتے ہوئے خواتین کو حقوق دینے ہیں۔

 واضح رہے کہ عالمی یومِ خواتین پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں عورت مارچ نکالے گئے۔

عورت مارچ کی ریلیوں میں شریک خواتین نعرے لگاتے اور پلےکارڈز لہراتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہیں۔

لاہور کے عورت مارچ میں شریک خواتین نے شملہ پہاڑی سے ایجرٹن روڈ تک مارچ کیا۔

اس موقع پر نوجوان فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا اور خواتین کے مسائل کی نشاندہی کے لیے اسٹریٹ تھیٹر پیش کیا۔

کراچی میں فیرئیر ہال سے عورت مارچ کا آغاز ہوا، اس موقع پر میٹروپول کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

مارچ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منفی سماجی رویوں کے خلاف نعرے اور مردوں کے برابر حقوق دینے سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔

اسلام آباد پریس کلب پر عورت مارچ میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے اختتام پر شرکاء پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ جوتے اور لاٹھیاں بھی پھینکی گئیں۔

عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے سکھر اور ملتان میں بھی عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

تازہ ترین