ہانگ کانگ: ہڈسن لوکیٹ
لندن: مائلس میک کارمک
پیر کو ایشیا اور یورپ میں اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی اور امریکی ٹریژری کے منافع میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی چونکہ سرمایہ کاروں نے اپنی امیدیں مرکزی بینکوں کی کورونا وائرس وباء پھیلنے سے متاثر معیشت کو اس کے اثر سے بچانے کے اقدامات سے وابستہ کرلی ہیں۔
یورپی ایکوئٹی نےآغازپر، براعظم بھر کا اسٹاککس 600 میں 9.1 فیصد اضافہ، لندن میں ایف ٹی ایس ای 100 میں 7.1 فیصد اضافے جبکہ فرینکفرٹ کے ڈیکس میں 5.1 فیصد اضافے کے ساتھ اپنے ایشیائی ہم منصبوں کی بلندی کی سطح کی پیروی کی۔
ایشیائی تجارت میں چین کا سی ایس آئی 300 شنگھائی اور شینزین سے لسٹڈ اسٹاک گزشتہ سال مئی کے بعد سے ایک روزہ بہترین کارکردگی کا آغاز کرتے ہوئے 3.3 فیصدتک بلند ہوا۔جاپان کا ٹاپکس 1 فیصد بڑھ گیا۔
یہ فائدہ اس وقت ہوا جب بینک آف جاپان نے اشارہ دیا کہ یہ مالیاتی نظام کے اندر لیکویڈٹی داخل کرے گا اور اثاثوں کی بڑھتی ہوئی خریداری کا اشارہ دیا۔بینک آف جاپان کے گورنر ہاروہیکو کوروڈا نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بینک مستقبل کی پیشرفتوں کی بغور نگرانی کرے گا اور مناسب مارکیٹ کارروائیوں اور اثاثوں کی خریداری کے ذریعے مالیاتی منڈیوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کافی حد تک لیکویڈٹی فراہم کرے گا۔
بین الاقوامی مارکر برینٹ کی قیمت میں فی بیرل 4.4 فیصد اضافے کے ساتھ 878.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ہفتے کے آخر میں چین کے سرکاری مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینجرز انڈیکس فروری میں فیکٹری کی سرگرمی میں کمی کے بعد ابتدائی طور پر ایشیاء بھر میں ایکوئٹی فروخت کردی تھیں۔
ابتدائی ایشیائی تجارت میں 10 سالہ یو ایس ٹریژریز پر حاصل ہونے والی پیداوار 11 بنیادی پوائنٹس سے کم ہوکر 10347 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،اس سے پہلے کہ اس کے نقصانات کو تبدیل کرنے سے پہلے ایک بنیادی نقطہ حاصل ہوسکے۔بانڈ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی منافع گرتا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایس اینڈ پی 500 میں 11 فیصد کمی آنے کے بعد،عالمی مالیاتی بحران کے بعد وال اسٹریٹ بنچ مارک کے بدترین ہفتے کی علامت بن گیا، سرمایہ کار شرطیں لگارہے ہیں کہ مرکزی بینک عالمی ترقی کیلئے خطرہ بننے والے بحران کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
فیڈرل فنڈز فیچر کی تجارت کی بنیاد پر سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ تقریباََ یقینی ہے کہ فیڈرل ریزرو رواں ماہ پورا ہونے پر سود کی شرح میں کمی کرے گا۔چیئرمین جے پاؤل نے کہا ہے کہ امریکی مرکزی بینک پیشرفت کی بغور نگرانی کررہا ہے۔
پمکو کے تجزیہ کاروں نے پیر کو ایک نوٹ میں لکھا کہ پالیسی ساز معاشی حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں جو معاشی صدمے کو مزید بڑھاسکتا ہے۔
حکومتیں وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اپنی معیشتوں کی مدد کیلئے اقدامات کررہی ہیں۔اٹلی نے کہا ہے کہ وہ اثرات کو کم کرنے کے لئے اپنی معیشت میں 66.3 ارب ڈالر لگائے گا۔
گولڈ مین کے تجزیہ کاروں نے لکھا کہ وہ برطانیہ،کینیڈا اور آسٹریلیا سے لے کر ہندوستان اور جنوبی کوریا کے مرکزی بینکوں کے مختلف حجم میں شرح سود میں کمی کی پیش گوئی کررہے تھے۔اب ان کی تجویز ہے کہ فیڈرل ریزرو مارچ میں 5.0 فیصد پوائنٹس اور دوسری سہ ماہی میں مزید 5.0 فیصد پوائنٹس کی کمی کرے گا۔
مرکزی بینک کی جانب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ میں پہلی بار کرنسی کے ٹریڈنگ بینڈ کے مڈ پوائنٹ کو سات سے نیچے رکھنے کے بعد چین کی ملکی تجارت شدہ رینمنبی 9566.6 پر فی امریکی ڈالر ہوگئی۔
میجوہو کے ایشیا ئی کرنسی کے چیف اسٹریٹجسٹ کین چیونگ نے کہا کہ تاجر یہ شرطیں لگارہے ہیں کہ بیجنگ کے ذریعے مالیاتی محرک کی لہر دنیا کی دوسری بڑی معیشت کو کورونا وائرس سے پہنچنےوالے دھچکے کو کم کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں چین کی ترقی سے متعلق بحالی کے بارے میں امید کو وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں کمی اور چین کے مضبوط محرک کی توقع کی وجہ سے تقویت ملی ہے۔