کیلی فورنیا (جنگ نیوز) امریکی ٹینس حکام نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کردیا۔ یہ امریکا میں کورونا وائرس کا نشانہ بننے والا کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ چیمپئن شپ کا آغاز منگل سے ہونا تھا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایڈوانس میں ٹکٹس خریدنے والے چاہیں تو انہیں پیسے واپس کیے جاسکتے ہیں یا وہ ان ٹکٹس کو اگلے برس استعمال کرسکتے ہیں۔ ادھر اٹلی میں فٹبال لیگ کا یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔