• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ لاڑکانہ روانہ ہوگیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے کارکنوںکاقافلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی37ویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے اتوار کو روانہ ہوگیا،کارکن ڈیرہ مراد جمالی پہنچنے کے بعد پارٹی کے صوبائی صدرمیر صادق عمرانی کی رہائش گاہ پر رات کو قیام کریں گے اور پیر کی صبح لاڑکانہ کیلئے روانہ ہونگے،روانگی سے قبل کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے منور لانگو، حفیظ الملک مینگل اور جمال ناصر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ خود کو جمہوری اصولوں کے لئے وقف کر دیں گے،انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور گڑھی خدا بخش میں لاکھوں افراد کا اجتماع ثابت کر دے گا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں جیالوں نے جانوں کی نذرانے پیش کئے اور آج ملک میں جو جمہوریت ہے یہ بھی پیپلز پارٹی کے قائدین اورکارکنوں کی قربانیوں کی بدولت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو امن و امان ،روزگار دینے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،بعد ازاں منور لانگو،حفیظ الملک مینگل اور ڈویژنل صدرجمال ناصر کی قیادت میں قافلہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا۔ 
تازہ ترین