• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…یحییٰ بن نصرؒ فرماتے ہیں:امام اعظم ابو حنیفہؒ اکثر رمضان کریم میں ساٹھ قرآن کریم کا ختم فرماتے تھے۔٭…علامہ خطیب بغدادی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: امام صاحب اپنی آمدنی سے مشائخ ومحدثین کی ضروریات پوری کرتے ، ان کی خوراک ،لباس اور جملہ ضروریات کی اشیاء انہیں خرید کر دیتے ۔٭…آپ کے صاحب زادے حماد نے سورۃ الفاتحہ ختم کی تو ان کے استاد کو ایک ہزار درہم کا نذرانہ پیش کیا،ساتھ ہی فرمایا یہ (محض) عظمتِ قرآن کے اظہار کی وجہ سے ہے۔میرے پاس اس وقت اتنی ہی رقم ہے،اگر زیادہ ہوتی تو اس سے زائد کا ہدیہ دیتا۔٭…ابراہیم بن عیینہ پر چار ہزار سے زائد قرض تھا، ان کے اعزہ نے باہم روپیہ جمع کیا، تاکہ قرضہ چکا سکیں۔جب آپ کو علم ہوا تو تمام قرضہ اپنی جیب سے ادا فرمایا اور لوگوں کو ان کی رقم لوٹا دی۔٭…اگر کوئی شخص تحفہ دیتا تو اس سے کئی گنا زیادہ لوٹاتے اور فرماتے کہ حضورﷺ نے فرمایا! جو شخص تمہارے ساتھ بھلائی کرے، اس کے ساتھ بھلائی کرو۔اگر (مالی) بھلائی نہ کر سکو تو (کم از کم) اس کی تعریف ہی کردواور فرماتے مجھے یہ حدیث انتہائی محبوب ہے۔

تازہ ترین