• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 136ہوگئی ہے۔

چینی طبی حکام کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے19 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 80 ہزار 754 ہوگئی۔

یہ بھی دیکھئے : دنیا بھر میں کورونا سے 4 ہزار اموات ہوگئیں


چینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں 24 گھنٹوں میں وائرس سے 1 ہزار 297 صحت یاب ہوگئے ہین جبکہ بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 897 ہوگئی ہے ۔

طبی حکام کے مطابق چین کے اسپتالوں میں اس وقت17 ہزار 721 افراد زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین