• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹ پر چیکنگ نہیں ہوئی، کراچی پہنچنے والے مسافر کا انکشاف

چند روز قبل جنوبی کوریا سے واپس وطن کراچی ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر نے انکشاف کیا ہے کہ کسی نے کوئی چیکنگ نہیں کی اور نہ پوچھا کہ مجھے بخار، نزلہ، زکام یا کھانسی تو نہیں ہے۔

کراچی ایئر پورٹ پر جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچنے والے مسافر نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مجھے طیارے میں 3 فارم دیےگئے تھے جس میں اپنی پوری معلومات لکھی، طیارے سے اترنے کے بعد ایک کاؤنٹر پر مجھ سے دو فارم لیے گئے۔

کراچی پہنچنے والے مسافر کے مطابق اس سے کاؤنٹر پر کسی نے بخار وغیرہ کا کچھ نہیں پوچھا نہ کسی نے چیک کیا جبکہ اس کاؤنٹر کے بعد ایف آئی اے نے پاسپورٹ لیا اور پھر میں باہر آگیا۔


مسافر نے انکشاف کیا ہے کہ دیئے تین فارم میں سے ایک فارم مجھ سے کسی نے لیا ہی نہیں اور وہ فارم میں گھرلے کر آگیاتھا۔

تازہ ترین