• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا

کوئٹہ میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا


بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ اس نئے کیس کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیرِ علاج 12 سال کے بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچہ والدین کے ساتھ تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: کورونا کا ایک اور مریض صحتیاب

انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق دادو سے ہے، والدین میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11 نئے کیس سامنے آئے، پیر کو 9 جبکہ دو نئے کیس آج رپورٹ ہوئے۔ ان میں ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا حیدرآباد سے ہے، دونوں افراد شام اور دبئی سے وطن واپس پہنچے تھے۔

سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ، گلگت بلتستان اور کوئٹہ میں ایک، ایک سامنے آیا ہے، یوں ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 19 ہے۔ کراچی میں ایک مریض صحتیاب بھی ہوا ہے۔

تازہ ترین