• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین یوٹیلٹی اسٹورز حکام سے ناراض ہوگئے

جہانگیر ترین یوٹیلٹی اسٹورز حکام سے ناراض ہوگئے


وزیر اعظم عمران خان کے دوست اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما جہانگیر ترین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام سے ناراض ہوگئے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین سے ٹینڈر کے بغیر 20 ہزار ٹن چینی 1 ارب 34 کروڑ میں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چینی 67 روپے کلو کے نرخ پر خریدی جانی تھی، لیکن خبر میڈیا پر آئی تو جہانگیر ترین یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام سے ناراض ہوگئے اور پیشکش واپس لے لی۔

پی ٹی آئی رہنما نے خط لکھ کر کہا کہ ان کی پیشکش کو غلط رنگ دیا گیا، تاثر دیا گیا جیسے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ان کی پیشکش قبول کرکے انہیں نوازا ہے۔

جہانگیر ترین نے خط میں لکھا کہ ’’اوپن ٹینڈر‘‘ کے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر دینے کو اب بھی تیار ہوں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 1 لاکھ ٹن چینی کی خریدی اب اوپن ٹینڈر کے ذریعے ہوگی۔

تازہ ترین