اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات پر ہم سب کو تشویش ہے۔
کہوٹہ میں ن لیگ کے جلسے سےشاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے خطابات کیے۔
سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ 18 ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ ہر شخص پریشان ہے؟ ریاست جھوٹے مقدمات اور گواہ لائے تو ملک کیا بنے گا؟
انہوں نے مزید کہاکہ مقدمات سے نہیں گھبراتے، نیب کو آج بھی کہتا ہوں عوام کو براہ راست دکھاؤ کہ کونسی کرپشن ہوئی؟
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت نے ہر بات پر جھوٹ بولا اور یوٹرن لیا ہے ، نا اہل ٹولہ اگر مزید مسلط رہا تو ملک کے لیے واپسی نا ممکن ہوگی۔
احسن اقبال نے مزید کہاکہ عمران خان کی پٹاری میں صرف جھوٹ اور حسد ہے، یہ لوگوں پر ڈاکے ڈالتے ہیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتا۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ کوئی وزیراعظم نہیں کہتا کہ میرے وزراء مارکیٹ میں بیٹھ کر گپیں مارتے ہیں۔