• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: سنی تحریک کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ حکومت سے بھارتی جاسوس کا مسئلہ عالمی برادی کے سامنے اُٹھانے کامطالبہ کیاگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یاد یو کی گرفتاری پر پا کستا نی حکومت کی خاموشی مشکوک ہے۔حکومت بھارت کے معاملے میں بزدلانہ حکمت عملی چھوڑے۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی اداروں میں پیش کئے جائیں اور بھارت کے خلاف سفارتی مہم چلائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے ضلعی رہنما حافظ محمد طاہر رضا قادری ،رہنما ڈاکٹر حبیب الرحمن ،عطا ء الرحمن خانِ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی،حافظ نویدکمبوہ ،محمد یعقوب،آصف معصومی،محمد اصغر کریمی ،حافظ محمد شکیل راجپوت و دیگرنے گزشتہ روز شیرانوالہ باغ کے باہر جی ٹی روڈ پر مظاہرے میں خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین