گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایم این اے و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ شازیہ فرید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پورے ضلع میں فعال کررہے ہیں اور مسلم لیگی تنظیم سازی مہم جاری ہے ، جس میں ہر حلقہ کے ایم پی اے اور ایم این اے صاحبان سے بھی مشاورت کی جاتی ہے ، پارٹی تنظیم سازی سے ہی سیاسی پارٹیوں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ، انہوںنے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی پارٹی تنظیم نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔