کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی 3 رکنی ٹیم اسکردو پہنچ گئی جہاں اس نے سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سے ملاقات کی ہے۔
سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سے ملاقات میں این آئی ایچ کی ٹیم نے انہیں کورونا وائرس سے متعلق موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ، جس کے بعد ٹیم نے وہاں موجود عملے کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ماہرین کی ٹیم کورونا سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے لیے پہنچی ہے، جبکہ کوروناکی تشخیص کے لیے 2 رکنی ٹیم پہلے سے اسکردو میں موجود ہے۔
این آئی ایچ کاکہنا ہے کہ ماہرین کی 3 رکنی ٹیم ایک ہفتہ تک گلگت میں موجود رہے گی۔