مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اور ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
ن لیگی رہنماؤں نے پی پی پی چیئرمین سے پارلیمنٹ چیمبر میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں احسن اقبال اور ایاز صادق نے ملکی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے بارے میں حکمت عملی پر مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیے: ن لیگ ، پی پی کا ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کا نوٹس
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی واپسی کا نہ مطالبہ کیا اور نہ ان پر واپسی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ فی الحال قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی تبدیل نہیں ہو رہا۔