• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ، پی پی کا ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کا نوٹس

ن لیگ ، پی پی کا ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کا نوٹس لے لیا


مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پنجاب نے ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سےصوبے کی اپوزیشن جماعتوں ن لیگ اور پی پی کے جن ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ان میں نشاط احمد ڈاہا، محمد غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، محمد فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور یونس علی انصاری شامل تھے۔

ن لیگی رہنما اشرف علی انصاری نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہاکہ حلقے کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں عثمان بزدار سے ملا، میں آج بھی ن لیگ کا حصہ ہوں۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ کے رکن کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات پر پارٹی جواب طلب کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے خلاف نہ پہلے ایسی کوششیں کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی، ن لیگ مانگے تانگے کی جماعت نہیں، آج الیکشن ہوجائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سے ملاقات کرکے غضنفر علی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اُن کا جواب آجائے پھر آیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

تازہ ترین