• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

پاکستانی گلوکارہ و میزبان دعا ملک نے بھی اپنے بھائی فیروز خان کی پیروی کرتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔

واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کو اپنا مقصد بناتے ہوئے فیروز خان نے کچھ روز قبل شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دعا ملک سے ان کے بھائی کے شوبز چھوڑنے کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔

ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے دعا ملک کا کہنا تھا کہ اسی طرح کا ٹوئٹ آپ بہت جلد میرے اور پھر حمیمہ ملک کی جانب سے بھی دیکھیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری کی اپنی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اس ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا وہ دنیا میں کتنے ہی مقامات پر گئی ہیں لیکن انہیں یہاں آکر سب سے زیادہ سکون ملا اور یہاں پہنچ کر ان کی جو کیفیت ہے وہ اسے بیان نہیں کر سکتیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کے ساتھ مضبوط تعلق بنالیا ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے مداح میری جانب سے کسی بیان کا انتظار کر رہے ہیں، تاہم میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے اور اب اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاروں گا اور اسی کے لیے اپنی خدمات پیش کروں گا۔‘

ان کے اس بیان کو بہن حمیمہ ملک کی جانب خوب سراہا گیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام بھی جاری کیا تھا۔

اس کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین