حیدر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے نوجوان پارس مغل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا ہے، ملزم ڈی ایس پی علی محمد مغل کا بیٹا ہے۔
مقدمے میں ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں دوسرے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جو ایک سیاسی جماعت کے رہنماکا بیٹا بتایا جاتا ہے۔