• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا ہے، صوبے میں وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 14 مریض تھے، ایک اور مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگیا۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ باقی 13 مریضوں کو اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے مریض کی تشخیص کی خبر بےبنیاد ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکا ہے۔

تازہ ترین